کاروار:12؍جولائی (ایس اؤ نیوز ) ضلعی سیشن عدالت سمیت ضلع اتر کنڑا کی مختلف عدالتوں میں منعقدہ لوک عدالت کے ذریعے 24285 معاملات کو آپسی رضامندی کے ساتھ حل کرلیاگیا۔ کاروار کی ضلع سیشن عدالت میں منصف ڈی ایس وجئے کمار کی قیادت میں لوک عدالت کاانعقاد ہوا۔
ضلع کی کل 30عدالتوں میں بیک وقت لوک عدالت کا انعقاد ہوا۔ جہاں عدالت میں باقی 4690 اور پیشگی قانونی چارہ جوئی کے 19595 معاملات دونوں فریقین کی آپسی رضامندی سے حل کئے گئے۔ ان معاملات میں قریب 29.58کروڑروپئے کے قرضے ، معاوضہ، جرمانہ اور دیگر مالی معاملات کو حل کیاگیا ۔
آپسی رضامندی سے حل ہونےو الے معاملات سے 3.94لاکھ روپئے ، چک باؤنس کیس کے 7.17کروڑروپئے ، بینک معاملات سے 1.38 کروڑ روپئے مزدوری تنازعہ معاملات سے 5.86کروڑ روپئے ، خاندانی معاملات سے 86.70لاکھ روپئے ، سواری حادثہ معاملات سے 2.68کروڑ روپئے ، بجلی اور پانی کی فیس ادائیگی کے معاملات سے 11.42لاکھ روپئے ، جائیداد معاملات سے 1.47کروڑرروپئے ، گاہک تحفظ ویدیکے کے معاملات سے 1.05لاکھ روپئے اور دیگر معاملات سے 9.95کروڑروپئے جرمانہ ، معاوضہ کےطورپر متعلقہ شکایت کردہ افراد کو دلوانے میں کامیاب ہونے کی ضلعی قانونی خدمات بورڈ کی سکریٹری رینوکا ڈی رائیکر نے جانکاری دی ۔